دنیا کا ذہین ترین بچہ ۔۔ تعلق کس ملک سے ؟جان کر خوش ہو جائیں گے

دنیا کا ذہین ترین بچہ ۔۔ تعلق کس ملک سے ؟جان کر خوش ہو جائیں گے

"نیونیوز تازہ ترین"

اسلام آباد: مصر کے 13 سالہ بچے عبدالرحمان حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے 13 سالہ طالب علم عبدالرحمان حسین نے دنیا کا ذہین ترین بچہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے 3000 بچوں نے شرکت کی، تاہم عبدالرحمان نے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230 مشکل سوالات حل کرکے دنیا بھر کے 3000 بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔اعزازحاصل کرنے کے بعد 13 سالہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں شرکت کیلئے اسے خصوصی تربیت دی جبکہ ان اساتذہ میں سرفہرست خاتون استاد بتول محمد منتصر ہیں۔


عبدالرحمان کی خاتون استاد بتول محمد منتصر کا کہنا ہے کہ یادداشت اور مشاہدے کو مضبوط بنانے کیلئے عبدالرحمان کی تربیت کا آغاز 2014 سے کیا گیا۔ اس دوران پیچیدہ نوعیت کی ذہنی مشقوں سے یہ بات سامنے آئی کہ عبدالرحمان کی ذہنی استعداد اور کام کرنے کی رفتار میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مقابلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔ مقابلے میں عبدالرحمان نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔