لاہور : پی ٹی وی کے شہرہ آفاق بچوں کے کھیل ”عینک والا جن“ کے ”بل بتوڑی“ کے کردار سے شہرت پانے والی سینئر اداکارہ نصرت آرا پر فالج کا حملہ، گنگا رام ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ نصرت آراءجو کئی برسوں سے ”سکن کینسر“ یعنی جلد کے سرطان میں مبتلا ہیں پر گزشتہ روز شام ساڑھے تین بجے فالج کا حملہ ہوا، انہیں فوری طور پر گنگا رام ہسپتال لے جایا گیا، ابتدائی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا ہے۔ 1969ءمیں فنی کریئر کا آغاز کرنے والی نصرت آراءنے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا مگر ان کی وجہ شہرت پی ٹی وی کی بچوں کی ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ بنی جس میں انہوں نے ”بل بتوڑی“ کا کردار نبھایا تھا۔ اپنے اس کردار کی بدولت بدولت وہ 23 برس سے لاکھوں ذہنوں میں زندہ ہیں۔ نصرت آرا نے ندیم اور شبنم کی فلم ”پہچان“ کے علاوہ درجنوں فلموں میں بھی معاون اداکارہ کے طور پر کام کیا۔
”عینک والا جن“ کی بل بتوڑی اداکارہ نصرت آراءپر فالج کا حملہ، ہسپتال داخل
10:45 PM, 4 Jan, 2017