فلم ”ففٹی شیڈز آف ڈارکر“کا گیت سوشل میڈیا پر وائرل

10:35 PM, 4 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی نئی رومانوی فلم ”ففٹی شیدز ڈارکر“ کے لئے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور زین ملک کا گانا ”آئی ڈونٹ وانا لو فار ایور“ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جیمز فولی کی ہدایتکاری میں بننے والے یہ فلم 2015ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں کرسچین گرے اپنے ماضی کی بری یادوں سے پیچھا چھڑاتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال فروری میں ویلنٹائن ڈے پر سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں