وسیم اکرم کی جگہ لکشم پتے بالا جی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ مقرر

10:15 PM, 4 Jan, 2017

ندیم حسن کلیر

کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائڈرزنے وسیم اکرم کی جگہ لکشم پتے بالاجی کی بحیثیت بولنگ کوچ خدمات حاصل کرلیں ہیں،سوئنگ کے سلطان نے نجی مصروفیات کے باعث 10ویں ایڈیشن میں بطو بولنگ کوچ کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ آئی پی ایل کا 10واں ایڈیشن 15اپریل سے شروع ہوگا، کولکتہ نائٹ رائڈرکی ٹیم نے پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جگہ بھارتی فاسٹ بولر لکشم پتے بالاجی کی بطور بولنگ کوچ خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

پاکستانی آل راونڈر وسیم اکرم 2010سے کولکتہ نائٹ رائڈرمیں بحیثیت بولنگ کوچ کام کررہے تھے۔ بالاجی 2011سے 2013تک بحیثیت کھلاڑی بھی کولکتہ کی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں.

مزیدخبریں