کراچی : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر نین عابدی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،ان کا نکاح کراچی میں مقیم اسد جعفری سے ہوا۔نین عابدی کی مہندی کی تقریب میں ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر سمیت تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی، رخصتی کی تقریب کل ہوگی۔
نین عابدی پاکستان ٹیم کی جانب سے 75ون ڈے اور 65ٹی ٹوئنٹی کھیل چکی ہیں. انہیں پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے.