گوانتانامو جیل کی بندش پر اوباما اور ٹرمپ میں ٹھن گئی

08:48 PM, 4 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکہ کے نومنتخب صدر نے گوانتانامو جیل کی بندش اور قیدیوں کی امریکہ منتقلی کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ گوانتانامو جیل کو ہرگز بند نہیں کریں گے بلکہ اس جیل کو ایسے مزید قیدیوں سے بھر دیں گے۔
حکومت امریکہ نے عراق اور افغانستان پر حملے کے بعد خلیج گوانتانامو میں مذکورہ جیل قائم کی تھی تاکہ گیارہ ستمبر کے حملے میں ملوث مشتبہ افراد کو قید کیا جا سکے۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اپنے پہلے دور صدارت میں گوانتانامو جیل بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم بہت جلد انہوں نے معاملے کو انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ یہ وعدہ پورا نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے نومنتخب صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان سے وائٹ ہاوس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے تاحال گوانتانامو جیل سے قیدیوں کی منتقلی کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے حال ہی میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی ہے جس میں گوانتانامو جیل کی موجودہ حثیت کو برقرار رکھا گیا ہے.

مزیدخبریں