اسلام آباد: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے نئے سال کے ‘ریزولیوشن’ یا عہد کے طور پر اپنے امریکا گھومنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انھوں نے نئے سال 2017 کے تعلق سے اپنے ذاتی چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امریکا کی تمام ریاستوں میں جا کر وہاں کے لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔بتیس سالہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے بادشاہ نے کہا کہ اپنا عہد پورا کرنے کے لیے انھیں تقریباً 30 ریاستوں کا دورہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے گذشتہ سال 365 میل دوڑنے، 25 کتابیں پڑھنے اور مینڈارن یعنی چینی زبان سیکھنے کا عہد کیا تھا۔ان کے امریکا کے دورے کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں جاری ہے کہ وہ آئندہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔زکربرگ نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا: ‘ہنگامہ خیز گذشتہ سال کے بعد میرے سامنے باہر نکلنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملنے کا چیلنج ہے تاکہ یہ جان سکوں کے وہ کیسے رہتے ہیں، کیسے کام کرتے ہیں اور مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں’۔گلوبلائزیشن اور ٹیکنالوجی نے کئی دہائيوں سے ہمیں زیادہ بارآور اور ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دنیا نئے عہد میں داخل ہو رہی ہے اور ایسے میں سڑک سے کیے جانے والے دورے سے انھیں مثبت اثرات کی امید ہے۔گذشتہ سال یہ امید کی جا رہی تھی کہ وہ صدارتی امیدوار ہو سکتے ہیں اور دستاویزات یہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے ایسے انتظامات بھی کیے تھے کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے ہیں تو بھی کمپنی پر ان کا کنٹرول برقرار رہے۔گذشتہ ہفتے مسٹر زوکربرگ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب خدا کے منکر نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا: ‘میری پرورش یہودی کے طور پر ہوئی اور ایک ایسا وقت آیا جب میں نے سوالات کیے لیکن اب میرا خیال ہے کہ مذہب انتہائی اہمیت کا حامل ہے