بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کے آپس کے رشتے منظر عام پر

بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کے آپس کے رشتے منظر عام پر

ممبئی:شوبز کی چکا چونددنیا تقریباً تمام لوگوں کےلیے کشش رکھتی ہے،گلیمر سے بھرپور اس نگری میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے۔یہاں جگہ بنانا اتنا بھی آسان نہیں ،لیکن وہ لوگ جن کے رشتے دار پہلے سے فلم انڈسٹری میں موجود ہوں  انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔یہاں  بالی و وڈ کے چند کزنز کا ذکر کیا جارہا ہے جو مقبولیت میں کسی سے کم نہیں۔

کرشمہ،کرینہ،رنبیر کپور اورارمان جین

کرینہ کپور اور کرشمہ کپور بولی ڈ کی مشہور ادا کارائیں ہونے کے ساتھ بہنیں بھی ہیں جبکہ رنبیر کپوران کے کزن ہیں لیکن ان تینوں کا ایک اور کزن  ارمان جین  بھی ہےجو زیادہ  مشہور نہیں ہے ارمان ان کی پھوپھی ریما کپور کا بیٹا ہے۔

سنی،بوبی،ابھے دیول

بولی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر  کے دونوں بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ  ان کے کزن ابھے دیول بھی گلیمر کی اس دنیا کا حصہ ہیں،تینوں کا شمار بولی وڈ کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

کاجول،تنیشا،رانی مکھر جی

معروف اداکارائیں کاجول دیوگن اور تنیشا  آپس میں بہنیں ہیں جبکہ رانی مکھر جی  ان کی کزن ہیں ،تینوں انڈسٹری میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔

سونم،ارجن کپور

بولی وڈ کی معروف اداکار ہ سونم کپور ارجن کپور کی کزن ہیں،دونوں کے والد(اداکارانیل کپور اور  ہدایت کار بونی کپور)آپس میں بھائی ہیں۔

عمران ہاشمی،عالیہ بھٹ

بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام عالیہ بھٹ اور عمران ہاشمی کے درمیان بھی کزن کا رشتہ ہے۔

فردین خان،زاید خان

ماضی کے مشہور اداکار فیروز خان کے بیٹے فردین خان  اداکار سنجے خان کے بیٹے زاید خان کے کزن ہیں  دونوں کے والد ایک دوسرے کے سگے بھائی ہیں۔

پریانکا چوپڑا،پرینیتی چوپڑا

پریا نکا اور پرینیتی چوپڑا  بولی وڈ کی مشہور اداکارائیں ہونے کے ساتھ  آپس میں کزن بھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں