جکارتہ: تین صدیاں دیکھنے والے مباہ گھوتو نے دنیا کے معمر ترین شخص ہو نے کا دعویٰ کیا ہے۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی تاریخ پیدائش اسی کی دستاویز کے مطابق 31 دسمبر 1870 ہے .یہ شخص وسطی جاوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ اور 31 دسمبر 2016 کو اس نے اپنی 146 ویں سالگرہ منائی ہے۔مباہ گھوتھو نے اپنی سالگرہ اپنے پوتے اور اس کی بیویوں کے ساتھ منائی کیونکہ اس کی چاروں بیویاں انتقال کر چکی ہیں۔
اگر اس بات کی تصدیق یو جاتی ہے تو پھر مباہ گھوتھو دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گا۔مباہ گھوتھو نے زندگی کی اتنی بہاریں دیکھ لیں کہ اب اسے جینے کی کوئی تمنا ہی رہی اور وہ بہت جلد مرنے کا خواہشمند ہے۔ اور تفصیلات کے مطابق یہ شخص 1992 سے مرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے اپنی قبر کے لیے بھی جگہ مقرر کر رکھی ہے۔