لاہور: معروف گائیک استاد فتح علی خان 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ ایک عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلاءاوراسلام آْباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹیالہ گھرانے کے استاد فتح علی خان کا شمار دنیا کے بڑے کلاسیکل گلوروں میں ہوتاتھااور وہ بدھ کو خالق حقیقی سے جاملے، وہ استاد امانت علی کے چھوٹے بھائی تھے۔
معروف گائیک استاد فتح علی خان 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
06:06 PM, 4 Jan, 2017