سعودی عرب، مسافر کی آنتوں سے ہیروئن کے 90 کیپسولز برآمد

03:20 PM, 4 Jan, 2017

جدہ : سعودی عرب کے جیزان بارڈر گارڈز نے نصف ٹن حشیش برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لی جو کہ سمندری راستہ سے اندرون ملک سمگل ہو نا تھی جبکہ کسٹمز حکام نے ریاض ائر پورٹ پر ایک مسافر کی آنتوں میں چھپائے گئے ہیروئن کے 90 کیپسولز کا پتہ چلالیا ۔
بدھ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق بارڈر گارڈز میرین کے کرنل ساحر بن محمد الحربی نے بتایا کہ مچھلیاں پکڑنے والی کشتی نے سعودی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گشت کرنے والے متعلقہ ا ہلکار اس کشتی میں داخل ہوئے جس کے بعد کشتی کی تلاشءکے دوران نصف ٹن ہیروئن بر آمد ہوئی جس پر اس کشتی میں سوار تین یمنی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
دریں اثناءکنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ کے کسٹمز ڈائریکٹر سلطان الفہد نے بتایا کہ ایک مشتبہ مسافر کو روک کر اس کے منشیات کی موجودگی کے حوالہ سے ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد اس کی آنتوں میں سے ہیروئن کے 90 کیپسولز بر آمد کر لئے گئے ۔اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزیدخبریں