سانگھڑ،ڈسٹرکٹ ضلع چئیرمین کا نشے میں دھت ہوکر حسیناﺅں کے ساتھ رقص

03:02 PM, 4 Jan, 2017

سانگھڑ :ڈسٹرکٹ ضلع چئیرمین سانگھڑ نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑادی سال نو کی تقریب میں نشے میں دھت ہوکر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ ضلع چئیرمین خادم حسین کے فارم ہاس پر سال نو کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔
سوشل ویڈیو پر کئی روز سے وائرل ویڈیو پر پیپلز پارٹی کے جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا دوسری جانب سانگھڑ کی عوام کی جانب سے خادم حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ضلع چئیرمین سانگھڑ نے تنقید برائے اصلاح کے بجائے تنقید برائے دھمکانے کا فارمولا اختیار کرلیا تنقید ہضم نہ ہوئی تو خادم حسین کے جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کرنے والوں کو دھکمیاں موصول ہونے لگیں۔

مزیدخبریں