اسلام آباد: ہمارے گھر میں اور خاص طور پر کچن میں بہت سی ایسی اشیاء با آسانی مل سکتی ہیں جن کا اگر سمجھداری سے استعمال کیا جائے تونہ صرف ہم اپنے گھر اور دفتر کی نا گوار بو کو کم کر سکتے ہیں بلکہ سہانی خوشبو اور مہکی فضائیں ہر سو پھیلا سکتے ہیں ۔
۱۔پھولوں کی سوکھی پتیاں
کہا جاتا ہے کہ اگر کمرے میں ایک کھلے برتن میں تازہ پانی ڈال کر رکھ دیا جائے تو قدرتی طور پر ماحول میں پائی جانے والی اپمیورٹیس اس پانی میں جذب ہونے لگتی ہیں اور ماحول کی آلودگی کم ہو جاتی ہے ۔اور اگر ہم تازے پانی میں گلاب کی سوکھی پتیاں ڈال کر ایک جوش دے دیں اوراپنے کمرے میں سائڈ ٹیبل پر رکھ لیں تو کمرے کے حبس کو کم کیا جاسکتا ہے اور خوشبو دار فضا ائم کی جا سکتی ہے
۲۔ پاﺅچ ائیرفریشنر
کمرے میں قدرتی خوشبو پیدا کرنے کے لئے یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ آپ ایک ململ کا کپڑا لیں اس میں سوکھی پتیاں ، ( گلاب ےا چمبیلی ،)ڈال کر اس ہی پھول کی خوشبو کا عطر یا تیل چھڑک دیں ،ا ب ململ کے کپڑے کی پوٹلی بنا کر ربن سے باندھ دیں آپ کپڑےنت نئے طریقوں سے سجا بھی سکتے ہیں ۔یہ پوٹلی آپ اپنی گاڑی میں کچن میں اور واش روم میں بھی لٹکا سکتے ہیں۔
کھانے کا سوڈا اور لیموں کے چھلکے بھی پاﺅچ میں ڈالے جا سکتے ہیں جو کہ بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو بھگاتے ہیں ۔
۳۔ ووڈن ائیر فریشنر
ووڈن ائیر فریشنر بنانے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہو گی ان میں ( دو انچ کے لکڑی کے چوکور ٹکڑے دس سے بارہ عدد ، خوشبو دار تیل اور گلاس کا پیالہ ےا جار اور فوڈ کلر )
سب سے پہلے پینٹ برش کی مدد سے لکڑی کے ٹکڑوں پر مختلف رنگ کر لیں اور جس سوکھ جائیں تو ان پر اپنی پسند کا کوئی بھی عطر یا تیل لگا دیں اورایک دن تک انھیں تیل میں ہی رکھیں اب ان لکڑی کے ٹکڑوں کو خوبصورت گلاس کے پیالے میں ڈال کر گھر کے کسی بھی کونے میں رکھ لیں ،اس طرح آپ کے گھر میں خوشبو مہکتی رہے گی آپ کچھ عرصے بعد ان ٹکڑوں کو دوبارہ تیل میں ڈال کر خوشبو مزید بڑھا سکتے ہیں
۴۔ اورنج کینڈل
آج کل سینٹ کینڈل کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں لیکن آپ انھیں گھر میں با آسانی بنا سکتے ہیں۔
ایک کینو کو دو ٹکڑوں میں کا ٹیں ۔اب کانٹے کی مدد سے آدھے کینو کا گودا اس طرح نکالیں کہ کینو کے بیچ میں اس کا تنا ( سخت سفید حصہ برقرار رہے )اب کینو کو اچھی طرح سکھا کر اس میں کوکونٹ آئل اور اورنج کلر ڈال دیں خیال رکھیں کی کینو توازن میں رہے تاکہ تیل گرے نہیں ۔اب کینو کا درمیانی سفید حصہ کو جلائیں ۔خوشبو اور روشنی سے گھر کو چمکائیں ۔
۵۔ جیل ائیر فریشنر
اگر آپ لیکوئڈ یا سولڈ ائیر فریشنر استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آپ جیل ائیر ریشنر بنا سکتے ہیں ۔ اسے بنانے کے لئے ایک ہیٹ پروف گلاس جا ر میں کوئی بھی اچھی فریگنسس آئل یا عطر ڈال دیں اور چند قطرے رنگ ٹپکا دیں ۔ دوسری طرف ایک کپ پانی میں ایک چمچ نمک اور ایک دو پیئکٹ جیلاٹن ڈال دیں اور پکا لیں ( جیلاٹن کلر لیس اور ین فلیورڈ ہانا چاہیئے ۔) اب یہ مکسچر اس گلاس جار میں ڈال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں اور جار کو سجا کر کمرے میں رکھ لیں اسی طرح آپ اس مکسچر سے چھوٹے چھوٹے کئی جار بھی بنا سکتے ہیں ۔س
۶۔ لیکوئیڈ ائیرفریشنر
۱۔ لوینڈر ، جائفل،دارچینی اور لونگ ہم مقدار لیں اور ( چار چمچے ) اور دو گلاس پانی میں ڈال کر سمر کرلیں ( ایک جوش آتے ہی اتار لیں ) ٹھنڈا کرکے کسی چوڑے منہ والے برتن میں ڈال دیں اس لیکوئڈ کو آپ ڈائننگ ٹیبل پر رکس سکتے ہیں ۔
۲۔ اورنج کے چھلکے دو عدد ایک ادرک کا ٹکڑا ، آلمنڈ ایسنس چند قطرے پانی میں ڈال کر جوش دیں اس لیکوئڈ کو آپ کچن میں رکھ سکتے ہیں۔
۳۔ اگر آپ کے کمرے میں اے سی چلتا ہے اور کھانوں کی مہک کمرے میں بس گئی ہے اس مہک کو بگانے کے لئے سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ اپنے کمرے میں ونیلا لیکوئڈ ( ونیلا اسٹکس اور پانی کو پکا لیں ) رکھیں اس سے کمرہ بھینی بھنی خوشبو سے مہکتا رہے گا ۔