جسم کی بدبو دور کرنے کے چند آزمودہ گھریلو نسخے

01:40 PM, 4 Jan, 2017

جسم سے پسینے کے اخراج کی صورت میں بعض اوقات بدبو محسوس ہونے لگتی ہے جو کہ ظاہر ہے کہ ہر ایک کو ہی ناگوار لگتی ہے۔ خاص طور پر انڈر آرم یا بغلوں کے نیچے سے آنے والی ناگوار مہک شخصیت پر منفی تاثر ڈالتی ہے۔ گھریا کچن میں موجود اشیاء کی مدد سے اس ناخوشگوار مہک کو آہستہ آہستہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکتا ہے۔

ایپل سائڈر ونیگر :۔
یہ سرکہ کسی بھی خوشبو کا بہترین متبادل ہوسکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل کی خاصیت جراثیم اور بیکٹیریاز کی نشوونما کا خاتمہ کرتی ہے اس کی بیمثال خوشبو دن بھر مہکتارکھتی ہے۔ اس کے لیے سیب کے سرکہ کی تھوڑی سی مقدار ایک پیالے میں ڈال کر کاٹن بال کی مدد سے جسم کے ان حصوں پر لگائیں جہاں بدبو آرہی ہو جیسے Under Arm وغیرہ۔ یہ اسکن پر سے PH کو ختم کرتا ہے اور بہترین خوشبو دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پانی اور ایپل سائڈر سرکہ ہم وزن ملا کر ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اسپرے کریں یا غسل کے دوران اسے باتھ ٹب پانی میں شامل کرکے غسل کریں۔ جسم کی ناگوار مہک دور ہوجائے گی۔

بیکنگ سوڈا:۔
ایک کھانے کا چمچہ بیکنگ سوڈا کو اتنی ہی مقدار لیمن جوس میں اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اور بدبو والے حصہ پر لگائیں اور کچھ دیر چھوڑنے کے بعد صاف پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے طریقے میں بیکنگ سوڈا کی تھوڑی سی مقدار کو Cornstarch میں ملا کر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ پانی کے ساتھ بیکنگ سوڈا کا پیسٹ تیار کرلیں اور چند قطرے ٹی ٹری آئل کے شامل کرکے غسل کے بعد لگانے سے دن بھر جسم سے خوشگوار مہک آتی رہتی ہے۔

لیموں:۔
ایسڈک اجزاء سے بھرپور لیموں میں بے شمارخواص اور فوائد موجود ہوتے ہیں یہ بیکٹیریاز کو فوراً ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ لیموں میں جلد کا PH لیول بدلنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ لیموں کو سلائس کی شکل میں کاٹ کر انڈر آرم میں مساج کرنے سے ناگوار پسینے کی بدبو سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک کپ پانی میں ایک پورا لیموں کا رس شامل کرکے اسپرے بوتل میں ڈال دیں اب اسے باڈی اسپرے کے طور پر بڑے اعتماد سے استعمال کریں۔

شلجم:۔
حیرت انگیز طور پر شلجم میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جوکسی بھی بدبو کو فوراً دور کرکے خوشبو میں بدل دیتے ہیں۔ شلجم کے سلائس کاٹ کر یا اس کے رس نکال کر اسے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

عرق گلاب:۔
عرق گلاب ناگوار بدبو کو دور کرنے کا سب سے پُرانا اور قدیمی نسخہ ہے۔ جسم پر عرق گلاب لگانے سے خوشبو آنے لگتی ہے۔ اور اگر آپ اس خوشبو کو لمبے عرصہ تک کے لیے برقرار رکھنا چاہتے ہیں تب غسل سے پہلے پانی یا باتھ ٹب میں عرق گلاب کی اچھی خاصی مقدار کو شامل کرلیں۔

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ:۔
ناگوار بدبو کو دور کرنے کا یہ بھی کار آمد نسخہ ہے اس کے لیے ایک چائے کا چمچہ ہائی ڈروجن پرآکسائیڈ کو ایک کپ پانی میں حل کرکے ایک صاف کپڑا کی مدد سے لگائیں یہ نہ صرف بیکٹیریاز سے دور رکھے گا بلکہ دن بھر آپ کو مہکتابھی رکھے گا۔ اس کے علاوہ آپ اسے براہ راست بھی لگا سکتے ہیں۔

مولی:۔
یہ بات سچ ہے کہ مولی کی اپنی مہک اچھی نہیں ہوتی ، لیکن یہ جسم کی ناخوشگوار بدبو کو دور کرنے کی صلاحیت ضرور رکھتی ہے۔ تقریباً دودرجن مولی کا رس نکال کر اس میں کچھ مقدار گلیسرین کی شامل کردیں اور اچھی طرح سے ملالیں اب اسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر باڈی اسپرے کے طور پر استعمال کرنے سے بدبو دور ہوجاتی ہے اس بوتل کو ریفریجریٹر میں محفوظ کیا جاسکتا ہے استعمال سے پہلے اسے اچھی طرح ہلالیں یہ قدرتی خوشبو کا کام دیتی ہے۔

ٹماٹر کا گودا:۔
ٹماٹر کا گودا نکال کر اسے براہ راست بغلوں میں پندرہ منٹ تک لگا کر رکھیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ ہفتہ میں دو سے تین بات یہ عمل کرنے سے پسینے کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔

پھٹکری:۔
جسم کی بدبو کو دور کرنے میں پھٹکری بھی کار آمد ثابت ہوتی ہے پھٹکری کے کچھ ٹکڑوں کو پانی میں ڈال کر رکھیں اور پھر اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں پسینے کی بو دور ہوجائے گی۔

بے بی پاؤڈر:۔
بے بی پاؤڈر چونکہ بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے اس لیے اس میں اہم اور خالص اجزاء شامل کیئے جائے ہیں۔ اس لیے یہ پسینے کی بدبو کو لمبے عرصہ تک ختم بھی کرسکتا ہے۔

صندل کی لکڑی کا پاؤڈر:۔
یہ پاؤڈر اپنی قدرتی دلفریب خوشبو کی بدولت ویسے ہی پسند کیا جاتا ہے پانی کے ساتھ اس کو ملا کر پیسٹ تیار کرلیں اور اسے انڈرآرم میں لگائیں اور خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ اور صاف پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ سفید سرکہ میں صندل کا پاؤڈر یا تیل شامل کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اخروٹ اور یوکلپٹس کے پتے:۔
ان کے پتوں کو باریک پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بناکر لگایا جاسکتا ہے۔
*سلاد کے پتوں کا جوس یا پھر انہیں براہ راست Armpit میں لگانے سے بدبو دور ہوجاتی ہے۔

روز میری :۔
یہ اینٹی بیکٹیریل جڑی بوٹی کہلاتی ہے۔ روزمیری تیل کو براہ راست اپلائی کرنے سے ناخوشگوار مہک سے فوری نجات ملتی ہے۔

پارسلے :۔
پارسلے کو چوپ کرکے پانی میں چند منٹ تک اُبال لیں پانی کو چھان کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور پھر پی لیں۔ اس کے علاوہ ان پتوں کو براہ راست بھی لگایا جاسکتا ہے۔

پیپرمنٹ آئل :۔
پیپر منٹ ایژنل آئل بھی اس ضمن میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس تیل کے چند قطرے ہاتھ میں لے کر متاثرہ جگہ پر مساج کرنے سے بدبو دور ہوجاتی ہے

مزیدخبریں