لاہور کی اہم شاہرائوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کر دیئے گئے

01:33 PM, 4 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: احتجاج کے باعث صدیق ٹریڈ سینٹر سے کلمہ چوک ،کلمہ چوک سے پل نہر فیروز پور روڈ ، مین بلیوراڈ حسین چوک سے لبرٹی گول چکر اور فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ بند کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی متعلقہ ایس پی، ڈی ایس پی اور اضافی ٹریفک وارڈنز کو فوری پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت۔بند کئے گئے تمام راستوں پر ڈائیورشن لگائی جارہی ہے۔
 ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ احتجاج کے باعث صدیق ٹریڈ سنٹر سے کلمہ چوک ، کلمہ چوک سے پل نہر فیروز پور روڈ ، مین بلیوارڈ چوک سے لبرٹی گول چکر اور فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ بند کر دیا گیا۔متعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی اور ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو فوری موقع پرپہنچ کر ڈائیورشن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان راستوں پر آنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچنے کے لئے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان راستوں پر جانے کی بجائے متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ ان کو منزل مقصود تک پہنچنے میں کوئی دقت نہ ہو۔

مزیدخبریں