16گولیاں کھانے والے بہادرپولیس آفیسرکا فاتحانہ انداز،اللہ نے نئی زندگی عطا کی

01:26 PM, 4 Jan, 2017

سید بدر سعید

لاہور:یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے ۔ پولیس مقابلے کے دوران 16 گولیاں کھانے والے انسپکٹر کا ہسپتال میں فتح کا اشارہ کرنا شاید کئی لوگوں کو یقین دلا دے کہ ایماندار اور بہادر آفیسر صرف فوج میں ہی نہیں ہوتے  یہ پولیس میں بھی شامل ہیں۔ 
انسپکٹر مرزا آصف کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ساہیوال کے آفیسر ہیں. گزشتہ دنوں شدت پسندوں سے مقابلہ کرتے ہوئے انہوں نے سولہ گولیاں کھائیں. دو گولیاں سر میں اور ایک گلے میں بھی لگی. اللہ نے سولہ گولیاں کھانے والے انسپکٹر مرزا آصف زندہ کو زندہ رکھا ۔یہ واقعہ تیس دسمبر کا ہے۔

ہم اس معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں ایماندار فوجی کو تو سیلوٹ اور ترانے ملتے ہیں لیکن قوم کے لئے جان دائو پر لگانے والا ایماندار اور بہادر شخص پولیس فورس مین ہو تو اس کی خبر تک نہیں لگتی اور اگر شہید ہو جائے تو ویگن کی چھت پر لاش گائوں بھیجی جاتی ہے۔ شاید ہم سبھی مجرم ہیں۔

سیدبدر سعید

مزیدخبریں