پی ٹی آئی والے عدالت میں شرمندہ ہوتے ہیں ،باہر آ کر کاغذ لہراتے ہیں،طلال چودھری

پی ٹی آئی والے عدالت میں شرمندہ ہوتے ہیں ،باہر آ کر کاغذ لہراتے ہیں،طلال چودھری

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کنفیوزڈ لوگوں کی جماعت ہے،وہ فیصلہ کر لے کس پچ پر کھیلنا ہے، سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف عدالت کے خلاف مہم افسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کو شرم دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  عمران خان کو وہی فیصلہ پسند ہے، جو ان کی مرضی کا ہو۔

جبکہ طلال چودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے عدالت میں شرمندہ ہوتے ہیں لیکن باہر آ کر کاغذ لہراتے ہیں ، وہ  وزیراعظم کو چھوڑ کر مریم نواز کے پیچھے پڑ گئے ہیں، ن لیگ کو سپریم کورٹ کے تمام ججز پر اعتماد ہے۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ نیا سال ہے، نیا بینچ ہے، لیکن پی ٹی آئی والوں کا جھوٹ وہی پرا نا ہے۔ غیر مصدقہ دستاویزات اور ردی میں کوئی فرق نہیں۔

مصنف کے بارے میں