تحریک انصاف نے سماعت میں وقفے کے دوران ہی عدالت کا حکمنامہ ہوا میں اڑا دیا

11:46 AM, 4 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پانامہ کیس کی سماعت کےوقفے کے دوران  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےن تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سوال کیا کہ دادا کی جائیداد میں پوتا ساراحصہ کیسے لے گیا؟؟کیس آگےچلے گا توقوم کوپتا چلے گا کہ کتنا فراڈ ہوا،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےمزید  کہا کہ یہ پراپرٹی پاکستانی قوم کی امانت ہے،قوم کا پیسا واپس ملنا چاہیے۔ عدالت سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کونااہل قراردیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کووکیل بدلنے کی نہیں قیادت بدلنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے فریقین کو میڈ یا پر بیان بازی کرنے سے روکاتھا لیکن تحریک انصاف نے سماعت میں وقفے کے دوران ہی عدالت کا حکمنامہ ہوا میں اڑا دیا اور فواد چوہدری نے میڈ یا پر کارروائی کے حوالے سے بیان دے دیا ۔

اس سے قبل پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل جاری تھے کہ  اس دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا میڈ یا سے نہیں عدالت سے مخاطب ہوا کریں جس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میں نے آج تک میڈ یا سے پاناما لیکس کیس پر گفتگو نہیں کی ۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ فریقین میڈ یا پر زیادہ بیان نہ دیں ۔

کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری نے طارق شفیع کاحلف نامہ جعلی قرار دیا،انکا کہنا تھا کہ حلف نامہ اور فیکٹری کے دستاویزات میں دستخط ایک جیسے نہیں،مریم نواز آج بھی اپنے والد کے زیر کفالت ہیں ،آئی سی آئی جے کی دستاویزات کو ابھی تک چیلنج نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں