برطانوی پولیس کی فائرنگ ،پاکستانی نژاد یاسریعقوب جاں بحق

11:21 AM, 4 Jan, 2017

لندن :برطانیہ کے علاقے ہڈرزفیلڈمیں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں پاکستانی نژ ادیاسریعقوب جاں بحق ہوگیا۔کمالیہ سے تعلق رکھنے والے یا سریعقوب کی گاڑی سے اسلحہ برآمدکرنیکادعویٰ بھی کیاگیاہے۔
یاسریعقوب کے اہل خانہ نے کہا ہیے کہ انکے بیٹے کوموٹروے کے جنکشن ٹوئنٹی فور پرگزشتہ روز گولی ماری گئی تھی۔گولیاں ونڈاسکرین توڑتی ہوئی اسے جالگیں اور وہ دم توڑگیا،یاسر یعقوب ایک بچی کاباپ تھا۔پولیس نے اسکی گاڑی سے اسلحہ برآمدکیے جانے کابھی دعویٰ کیاہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایم سکسٹی ٹو 62 شاہ راہ پر تین اور بریڈفورڈمیںکار روک کر مزید دو گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یعقوب پر منشیات کی اسمگلنگ کاالزام تھا اور اسے سن دوہزار دس میں قتل کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہوچکا ہے۔
یعقوب کے گھر میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے۔ یاسریعقوب کے گھرکے باہر عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن کاکہناہے کہ ہرشخص میں خرابی ہوتی ہے مگر کسی کو سڑک پراس طرح قتل کردینا،سمجھ سے بالاترہے۔
اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے لواحقین شدیدصدمے سے دوچارہیں اور وہ فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری کرنانہیں چاہتے۔انڈی پین ڈینٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن واقعے کی تحقیقات کررہاہے جبکہ یاسریعقوب کابدھ کو پوسٹ مارٹم کیاجائے گا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تحقیقات پیچیدہ نوعیت کی ہیں مگر پیشرفت ہورہی ہے

مزیدخبریں