مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا

11:14 AM, 4 Jan, 2017

کراچی :عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1148 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔

اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا جس سے فی تولہ سونا سو روپے کمی سے 49 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونا 85 روپے کم ہوکر 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے ۔

دو روز میں فی تولہ سونا 200 روپے اور دس گرام سونا 170 روپے سستا ہوچکا ہے

مزیدخبریں