لندن:برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں اولاد کے خواہشمندوں کو ایک دلچسپ مگر بہت اہم خبر سنا دی گئی ہے۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سال کے اعدادوشمار پر مبنی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ حمل 2 جنوری کی رات 10:36 منٹ پر قرار پائے۔
ویب سائٹ چینل مم نے اس ضمن میں ایک سروے کیا تو معلوم ہوا کہ حمل کی کوشش کرنے والے جوڑوں کی تعداد 2 جنوری کی رات عروج کو پہنچ جاتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس تاریخ پر 71فیصد جوڑے حمل کی کوشش کرتے ہیں۔
اس سروے میں 2139جوڑوں نے بتایا کہ نئے سال کی خوشیاں منانے کے بعد 2 جنوری فرصت اور قربت کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ اگرچہ دسمبر کے آخری ہفتے کو بھی بلند شرح حمل کے اوقات میں شمار کیا گیا ہے لیکن 2 جنوری کی شب اس حوالے سے سال کے دیگر تمام اوقات پر بازی لے گئی ہے۔