کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومتی محکموں پر شدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ خدا کے واسطے عوام پر رحم کریں۔ مجھے سرکاری کاموں میں تاخیر نہیں چاہیے،وقت پر کام کیا جائے تاکہ عوام کی خدمت کی جا سکے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرا علیٰ سندھ نے سرکاری کاموں کی پوچھ گیچھ کی اور تمام کام تاخیر کا شکار ہونے پر اعلیٰ افسران کی خوب کھچائی کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سرکاری منصوبوں میں تاخیرکا مقصد عوام کے خلاف سازش ہے ، ان کا کہنا تھا تاخیر کا مطلب یہ ہے کہ آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے ناراضگی کا اظہارکیاتو 5 اسکیموں کاکام ایک دن میں ہو گیا۔
مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سرکاری کاموں میں تاخیر نہیں چاہیے ،عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔محکمہ صحت کےاجلاس میں سیکٹریری صحت سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔