سڈنی ٹیسٹ :آسٹریلیا نے 538 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی

09:28 AM, 4 Jan, 2017

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیانے 538 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، میزبان ٹیم کی طرف سے میٹ رینشا، وارنر اور ہینڈزکومب نے سنچریاں اسکور کیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے365رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی۔ کھیل کا پہلا سیشن بیٹسمینوں کے نام رہا ہے اور کینگروز نے صرف ایک وکٹ گنواکر اسکور454رنز تک پہنچادیا۔

لنچ سے قبل آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی رینشا کو عمران خان نے کلین بولڈ کیا، انہوں نے 184رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لنچ کے بعد آسٹریلوی بیٹسمین زیادہ اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی،کارٹ رائٹ 37 ، میتھیو ویڈ29 ،مچل اسٹارک16 رنز اورہنڈز کومب 110 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اسکور جب 538رنز پر پہنچا تو کپتان اسٹیون اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3،عمران خان نے اور اظہر علی نے 2 ،2وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں