میلبرن: آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو فارغ کرنے کا بہترین وقت ہے،وہ ٹیم پر بوجھ بن رہے ہیں۔
مصباح الحق کے مستقبل سے متعلق بحث بکواس ہے۔ فیصلہ اب سلیکٹرز کو کرنا ہے کہ مصباح ٹیم پر بوجھ ہیں یا نہیں۔ میرے خیال میں ان کی کپتانی واجبی ہے اور بیٹنگ بھی بھیانک ہے۔
یہی وقت ہے کہ انہیں فارغ کر دیا جائے۔ پاکستان کی کپتانی اس کھلاڑی کو دیں جس کا ٹیم میں مستقبل ہے۔