اسلام آباد: دنیا میں سماجی رابطے کے طورپرپیغام رسانی کے مقبول ذریعے واٹس ایپ میسنجر کے کرڑوں صارفین کے لئے یہ خبر یقیناً کسی دھچکے سے کم نہ ہوگی کہ سال 2017 میں بعض موبائل فون صارفین کے واٹس ایپ اس ہفتے ممکنہ طورپرآج کام کرنا بند کرسکتے ہیں۔
کیونکہ نئی سوشل سروس چیٹ اپ 2017ء میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے اس لئے ایسے صارفین جو پرانے آئی فون،نوکیا یا اینڈرائیڈ ڈیوائس استعمال کررہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ڈئوائس جتنا جلدہوسکے اپ گریڈکر والیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ 2016ء کے خاتمے پر واٹس ایپ آئی فون تھری جی ایس ،ونڈوزفون 7ڈیوائسز اورایسے فونز جو اینڈرائیڈ 2اعشاریہ ایک یااینڈ رائیڈ 2اعشاریہ2استعمال کررہے ہیں وہ مزید کام نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے پہلی بار اس تبدیلی کا اعلان گزشتہ سال فروری میں کیا تھا جب چیٹ ایپ نے اپنی ساتویں سالگرہ منائی تھی۔