قلات میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پی بی 36 کی ری پولنگ ملتوی

قلات میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پی بی 36 کی ری پولنگ ملتوی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ سٹیشنز پر 9 فروری کو ہونے والی ری پولنگ کو امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جب تک حالات سازگار نہیں ہوتے، ری پولنگ نہیں کرائی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں، وہ کمیشن کو آگاہ کریں تاکہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ قلات میں حالیہ دنوں میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ رہی تھی، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں