سعودی عرب: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز کے فیچرز گزشتہ کئی سالوں سے ریگولیٹری وجوہات کی بنا پر بند تھے، مگر حالیہ دنوں میں یہ فیچرز دوبارہ فعال ہو گئے ہیں، جس سے سعودی صارفین خوش ہیں۔
ہفتہ کے روز سعودی شہریوں نے رپورٹ کیا کہ ان کے واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز کے فیچرز کام کر رہے ہیں، تاہم حکومتی سطح پر ابھی تک اس فیصلے پر کوئی واضح وضاحت یا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، جس سے صارفین میں اب بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
ٹیکنالوجی ماہر عبداللہ السبائی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کی ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے کمیونیکیشن کے ذرائع کو مزید بہتر بنانا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں، جو اب سعودی عرب میں دوبارہ فعال ہو چکے ہیں۔