کراچی: معروف ٹی وی اور فلم اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریب کی ابتدا ڈھولکی سے ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو خوشی کے اس موقع پر گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا کارڈ اور ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس کے بعد مداحوں میں جوش و جذبہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔