لاہور:سپیریئر فیسٹ 2025 کا رنگینیاں بکھیرتا پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اس تقریب میں ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان، ایم ڈی سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی ۔
اس میں لڑکیوں کے چھ، لڑکوں کے تین ہاؤسز نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب میں پنجابی، پختون، سندھی، بلوچی اور کشمیری کلچر کی عکاسی کی گئی، کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سپیریئر سپورٹس فیسٹیول کےانعقادپرمبارکباد دی ۔ راناسکندرحیات نے کہاکہ سپیریئر سپورٹس فیسٹیول کاانعقادخوش آئندہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سےطلباکی پوشیدہ صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔ سپیریئرسپورٹس فیسٹیول سےنیاٹیلنٹ ابھرکرسامنےآئےگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کھیلوں کی سرپرستی کی مکمل نگرانی کررہی ہے۔پورےپنجاب میں کھیلوں کےانعقاد سےمواقع دیئےجارہےہیں۔
ایم ڈی سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق نے کہاکہ سپیریئر کی کامیابی چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی 35 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔
ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے سپورٹس فیسٹیول سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ آخری بال تک لڑنا فیلڈ سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ہمیں اپنے حصے کا دیا جلانا ہے، آپ قوم کا سرمایہ ہیں ۔قوم کوآپ کی ضرورت ہے، آپ وعدہ کریں محنت کرکےوالدین اورملک کانام روشن کریں گے۔