پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت نے رنگ دکھایا، 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے

پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت نے رنگ دکھایا، 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے

نارتھ کیرولائنا :نارتھ کیرولائنا کی رہائشی سڈنی ڈیوس نے زندگی میں پہلی بار پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

سڈنی ڈیوس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی سٹور پر گئیں اور پہلی بار پاور بال کا ٹکٹ خریدا۔ قرعہ اندازی میں ان کے ٹکٹ پر موجود وائٹ بالز اور ریڈ پاور بال میں سے تمام ہندسے میچ ہو گئے، جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ تاہم، چونکہ انہوں نے پاور پلے اور 3 ایکس آپشن کا انتخاب کیا تھا، ان کا انعام تین گنا بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر بن گیا۔

سڈنی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ ان کی پہلی کوشش اتنی کامیاب ہوئی۔ انہوں نے اس سے پہلے کبھی لاٹری نہیں کھیلی تھی اور ان کے لیے یہ واقعہ انتہائی حیران کن تھا۔

مصنف کے بارے میں