وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، سمری تیار

04:10 PM, 4 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق 1975ء کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز ہے، جس کا مقصد وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس ترمیم کا اطلاق شق تین پر کیا جائے گا، جو وزیروں کی تنخواہوں سے متعلق ہے۔

فی الوقت وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ان کے الاؤنسز، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہ کے علاوہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے بعد وزیروں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے، جس کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں