چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات، عدالتی امور پر تبادلہ خیال

03:49 PM, 4 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں عدالتی امور اور ججز کی نامزدگی کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون، اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ ملاقات گزشتہ ہفتے کی دیگر ملاقاتوں کا تسلسل تھی، جب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

مزیدخبریں