اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی، انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی، انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں

 اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کیا گیا جس کے تحت مختلف عدالتوں کے انتظامی ججز کی تعیناتیاں کی گئیں۔
    جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو ایڈیشنل ٹریبونل کورٹ (اے ٹی سی) اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج مقرر کیا گیا۔    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا۔

   جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ کورٹس کا انتظامی جج اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو سیشن کورٹس ایسٹ کا انتظامی جج مقرر کیا گیا۔
یہ تبدیلیاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کے تحت کی گئی ہیں تاکہ عدلیہ کے عمل کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں