سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے'' مکہ ،مدینہ''کے نام کے استعمال پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے'' مکہ ،مدینہ''کے نام کے استعمال پر پابندی عائد کردی

ریاض :سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں جس کے تحت اب مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر مصنوعات کے نام رکھنے کے لیے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ بصورت دیگر خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں کسی بھی مذہبی، سیاسی یا فوجی نام کو استعمال کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا لازم ہوگا، ورنہ تقریباً 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، پہلے سے رجسٹرڈ تجارتی نام کو بغیر اجازت استعمال کرنے پر 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کے تحت مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں کے ناموں کی مشابہت رکھنے اور سرکاری اداروں کے ناموں سے مماثلت رکھنے والے برانڈز پر بھی پابندی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں