صدر ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے

صدر ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے

واشنگٹن  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے لیے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں اور امریکی محکمہ خزانہ کو اس فنڈ کے قیام کی ہدایت دی ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا، اور کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو کینیڈا کی زراعت، کاروں اور لکڑی کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ ٹیکس کے معاملات ابھی طے نہ ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ میکسیکو کے ساتھ ابھی بڑی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے چین کے ساتھ بھی ممکنہ بات چیت کا ذکر کیا اور کہا کہ چین کو پاناما کینال میں شریک نہیں رہنا چاہیے، ورنہ ان پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

یو ایس ایڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھا تصور ہے، لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی موجود ہے۔ مزید برآں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس قیمتی زمینیں ہیں اور امریکہ چاہتا ہے کہ وہ زمینیں انہیں دے دیں۔

ایلون مسک کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے درمیان باہمی دلچسپی کے معاملات پر کوئی اختلافات نہیں ہیں، اور ایلون مسک کو تنازعات والے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غزہ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

مصنف کے بارے میں