ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

10:25 AM, 4 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم چند علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور اس کے ارد گرد بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، لیکن چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد موسم اور چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں