خاتون خود کش حملہ کرسکتی ہے، بلوچستان میں انتخابی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی

09:34 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نےسیکورٹی خدشات کے پیش نظر  انتخابی جلسوں اور  اجتماعات پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی خدشات پر عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد عوامی اجتماع کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔  تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں