منتخب حکومت آنے سے قبل 100 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ 

منتخب حکومت آنے سے قبل 100 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 ء سے چار روز قبل نگران حکومت نے  ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا  بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے گزشتہ چند سال سے بند گیس کنکشن گھریلو صارفین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ملک بھر کی 100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایل این جی کنکشن دینے کا مجوزہ پلان بنایا گیا ہے اس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک افتتاحی تقریب میں باضابطہ اعلان کرینگے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ان ہاوسنگ سوسائٹیز کو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی جو کہ فکس ریٹ ہے جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گیس کی کمی کے باعث حکومت گھریلو صارفین کو گیس اورایل این جی مکس کر کے دے رہی ہے جس سے گیس کے قمیتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔