کرک: مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، متعدد اہلکار زخمی، گاڑیاں تباہ 

05:55 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کرک : مخصوص  سیاسی جماعت کے شر پسندوں  نے جلسے کی آڑ میں کرک میں شرپسندی  کی۔امبیری کلہ ، کرک میں جلسہ کے دوران  سیاسی جماعت کے  شر پسندوں نے پولیس  پر حملہ کیا ۔

مخصوص سیاسی  جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی جب پولیس نے منع کیا تو مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔شر پسندوں نے پولیس گاڑیاں تباہ کردیں۔

شر پسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ علاقے میں حالات تشویشناک ہیں۔  پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔شر پسندوں نے بِلا اشتعال پولیس پر حملہ کیا  اور  پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔ جب پولیس نے    شر پسندوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو شر پسندوں نے پولیس کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ 

مزیدخبریں