چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، این اے 197 کے آر او کے خط کا جائزہ، ای ایم ایس کے تمام ایشوز حل کرلیے گئے

05:40 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ای ایم ایس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس  ہوا ہے۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور ریٹرننگ افسران نے ای ایم ایس میں فارم پچیس اور چھبیس جاری کئے ہیں۔

ای ایم ایس کے گزشتہ روز کے ٹرائل پر چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔الیکشن کمیشن ای ایم ایس سے متعلق دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نےبریفنگ پر اطمینان کااظہار کیا اور تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت  کی ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سے متعلق این اے 197 کے ریٹرننگ افسر کے خط کا جائزہ لیا گیا۔ ای ایم ایس میں فارمز اجراء میں سرور ڈاؤن سمیت الائنمنٹ اور ڈیٹا کے ایشوز حل کرلیے گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 400 ریٹرننگ افسران نے آج پولنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے فہرستیں جاری کردیں۔  انتخابی عملہ کی تربیت کا آخری سیشن بڑے شہروں میں یکم فروری کو ہوا تھا۔ 80 فیصد شہروں میں 29 جنوری کو تربیتی سیشن مکمل ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں