راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی سے ہی نہیں بلکہ عمران خان کے ریحام خان سے بھی دو نکاح ہوئے تھے۔
پبلک ٹی وی کے پروگرام "ڈائیلاگ" میں گفتگو کرتے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کا ریحام خان سے پہلا نکاح 7 محرم الحرام کو ہوا تھا۔ پاکستان میں ایک مکتبہ فکر اس بات کو ٹھیک نہیں سمجھتا اس لیے عمران خان نے کیلئے دوبارہ نکاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں عدت میں نکاح کیس پر کیا تبصرہ کروں۔ یہ بے شرمی ہی بے شرمی ہے۔ ایک طرف آپ مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں دوسری طرف آپ ایسی حرکتیں ۔ اس پر کیا بات کی جائے۔