نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا: جہانگیر ترین 

03:47 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان : سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت بنے گی تو نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔نواز شریف کے ساتھ کام کرکے خوش ہیں۔ 

  سربراہ  آئی پی پی   نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا 8 فروری کے بعد کوشش ہوگی ملکی معیشت کو ترقی دیں۔معیشت بہتر ہوگی تو روزگار ملے گا،تنخواہیں بڑھیں گی۔ہم نے متحدہوکر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا، کوشش ہو گی مل کر معیشت کو چمکائیں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئےکام کرنا ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

مزیدخبریں