دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

01:52 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:صوبائی دارلحکومت لاہور میں سمن آباد موڑ پر دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ارسلان، احسان عرف زین اور غلام حسین عرف سونو شامل ہیں۔ 



ٹریفک وارڈن سردار نے موٹرسائیکل پر 03 سوار ملزمان کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا تھا جس پر ملزمان نے بحث و تکرار کے بعد ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی۔ خوش قسمتی سے ٹریفک وارڈن بال بال محفوظ رہا۔

خیال رہے کہ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیا تھا۔ 

مزیدخبریں