عام انتخابات: متعدد امیدواروں کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

01:46 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے مختلف حلقوں میں عام انتخابات کے امیدواروں کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے41 لکی مروت سے امیدوار عثمان سیف اللّٰہ کو 12 فروری کو  اور پی کے 99 بنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمٰن کو 6 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےچئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے، پی کے 101 بنوں سے امیدوار پیر واجد علی شاہ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ 

علاوہ ازیں پی کے 102 بنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں سمیع اللّٰہ شاہ پر بھی 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں