غزہ کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

غزہ کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ
سورس: File

اسلام آباد: غزہ  میں محصور فلسطینیوں کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کی مدد کے لئے امدادی کھیپ ضروری اشیاء پر مشتمل ہے جس میں غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ اس اہم امدادی مہم کو نور خان ائیر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔

خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

امدادی سامان کی پانچویں کھیپ کا روانہ ہونا پاکستان کی فراخ دلیل ہے جو فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ایک بار پھر اپنے دوستانہ دلوں کا ظاہرہ کرتا ہے۔ این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ، اور مسلح افواج کے افسران نے  نور خان ایئر بیس سے امدادی سامان روانہ ہونے کی اس تقریب میں شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں