انتخابات 2024: 2018 کے مقابلے میں زائد کاغذات نامزدگی مسترد، اہم اعداشمار جاری

12:27 PM, 4 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی اور اپیلوں کے حوالے سے اہم اعدادوشمار سامنے آگئے۔


ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار، 2018 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے امیدواروں کے 2024 میں 13.70 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں جبکہ 2018 میں 10.4 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں انتخابی ٹریبونلز نے قومی اسمبلی کے 68.56 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور  اور31.43 فیصد کی مسترد کی گئی ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں میں بھی ٹریبونلز نے 66.66 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور 33.33 فیصد کی اپیلیں مسترد کی ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے جمع کرا گیا 88.06 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں جبکہ 11.93 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر اپیلوں میں سے 67.38 فیصد منظور اور 32.61 فیصد مسترد کردی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے لئے جمع کرائے گئے 86.29 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کئے ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے 88.78 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کئے ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے 11.21 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کردی گئی ہیں جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ای سی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ریٹرننگ افسران نے 22 ہزار 855 کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں، اور ریٹرننگ افسران کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 3 ہزار 96 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے لئے 266 جنرل نشستوں کے لئے 7 ہزار 474 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں اور ان میں 7 ہزار 29 مرد اور 445 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی کی جنرل

 نشستوں کے لئے 6 ہزار 450 امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں اور 1 ہزار 24امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 897 اپیلیں دائر کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی جانب سے 2 ہزار 373اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر 1 ہزار 599 درخواستیں ٹریبونلز نے منظور اور 774 مسترد کردی ہیں۔ 

مزیدخبریں