محکمہ تعلقات عامہ میں اہم انقلاب، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

محکمہ تعلقات عامہ میں اہم انقلاب، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا
سورس: File

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ تعلقات عامہ میں ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کے دورے کے دوران ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو میڈیا ٹاور کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔

دوران بریفنگ محسن نقوی کو بتایا گیا کہ میڈیا ٹاور میں سوشل میڈیا ماہرین کیلئے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی، میڈیا ٹاور ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے طور پر کام کرے گا، 15 کروڑ روپے کی لاگت سے میڈیا ٹاور 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

محسن نقوی نے ڈی جی پی آر کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا، افسران سے ملاقات کی اور حکومتی اقدامات کو موثرانداز میں اجاگر کرنے کے لئے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کی عمارت کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی پی آر بلڈنگ پر”ڈی جی پی آر ڈیجیٹل میڈیا“ ونگ کا بورڈ لگانے کا بھی حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی آر حکومت پنجاب کے فلاحی و عوامی اقدامات کی بہترین تشہیر کے ساتھ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کا بھی مؤثر مقابلہ کر رہا ہے، خوشی ہے کہ ڈی جی پی آر موجود ہ وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اطلاعات دانیال گیلانی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی جی پی آر روبینہ افضل، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن، ڈائریکٹر نیوز اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں