بینونی: انڈر 19 ورلڈ کپ کےسپر سکس مرحلےمیں پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے156رنز کا ہدف دیا۔پاکستان انڈر19 ٹیم41ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عرفات منہاس 34 رنز بنا کر نمایاں سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ شاہ زیب خان 26 اور علی اسفند 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم150پرآل آؤٹ ہو گئی۔عبید شاہ نے 44 رنز کیساتھ 5 وکٹیں لیں جبکہ علی رضا نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبید شاہ کی شاندار پرفارمنس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کو ہوگا۔