لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور حلقہ این اے127 کے امیدوار عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ حلقے میں ووٹوں کی خریدوفروخت اور دھاندلی کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑنے کہا کہ جھوٹ، فریب اور بھتہ خوری کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ یہ لوگ خریدوفروخت کر کے انتخابات میں جیتنا چاہتے ہیں میں عوام سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کے عوام ان لوگوں کے دھوکے میں نہ آئیں ۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے قینچی بازار کیمپ آفس سے تین کارکنان کو ووٹوں کی دھاندلی کرتے ہوۓرنگے ہاتھوں پکڑا ہے ان میں سے ایک کی شناخت عارف جٹ نام سے ہوئی۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کارکنان رقم کےعوض قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کر لوگوں سے بلاول بھٹو کو ووٹ ڈالنے کا حلف لے رہے تھے۔
الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹ اور بھتہ خوری پر مبنی نہیں بلکہ پر امن اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔