گجرات: مشیرامور کشمیر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا اور یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بڑھتا جا رہا ہے اور اس نے پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو بارہا دبانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا جبکہ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دبانے کی کوشش کی، بھارت کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی آزادی تک ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا، یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا۔
پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا: قمر زمان کائرہ
06:16 PM, 4 Feb, 2023